لاہور(کورٹ رپورٹر )صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار اکبر علی ڈوگر نےسابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عامر سعید راں ایڈوو کیٹ کی گرفتاری کی پرزور مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ وکلا کی گرفتاریاں ملک میں انتشار اور افراتفری کو مزید بھڑکانے کی ایک سوچی سمجھی اور بھونڈی سازش ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ عامر سعید راں ایڈووکیٹ کو فی الفور رہا کیا جائے ۔لاہور بار ایسوسی ایشن نے عامر سعید راں ایڈووکیٹ کی گرفتاری کے خلاف آج ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کاا علان کردیا ۔