لاہور(جنرل رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، لاہور میں ایم بی بی ایس سالِ اوّل کی طالبات کے اعزاز میں وائٹ کوٹ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ استقبالیہ خطاب میں پرنسپل پروفیسر عبدالحمید نے تمام معزز مہمانوں، طالبات اور اُن کے والدین کو خوش آمدید کہا۔