• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں مساجد و مزارات پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے قصور شہرکی وقف املاک کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ تعمیراتی منصوبے اور دربارحضرت بابا شاہ کمال چشتیؒ سے ملحقہ کمرشل سکیم کا جائزہ لیا۔انہوں نے دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ تعمیراتی پراجیکٹ کیلئے لینڈ ایکوزیشن کے سلسلے میں ڈی سی آفس قصور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہاکہ نئی اراضی کودربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ توسیعی منصوبے میں شامل کرتے ہوئے، دربار شریف کے مرکزی راستے کومزید کشادہ کیا جائے گا۔ صوبہ بھر کی مساجد و مزارات پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں، تعمیرات بروقت اور ٹائم لائن کے اندرمکمل ہونگی۔ دربار حضرت بابا بلھے شاہؒ تعمیراتی منصوبہ تاریخی نوعیت کا حامل ہے ، دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ ترقیاتی منصوبے کی تکمیل سے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم ہوں گی۔
لاہور سے مزید