لاہور(محمد صابر اعوان سے)محکمہ سپیشلا ئزڈ ہیلتھ کیئر کو شہر کے پانچ چھوٹے ٹیچنگ ہسپتال چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث پانچ چھوٹے ٹیچنگ ہسپتالوں کو محکمہ صحت و بہبود ابادی کے حوالے کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ اسپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام شہر کے بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ساتھ اٹیچ پانچ چھوٹے ٹیچنگ ہسپتال گورنمنٹ سیدمٹھا ہسپتال، نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ،میاں منشی ہسپتال ، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال اور شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال شامل ہیں کو چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق پانچوں علاجگا ہوں کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا گیا لیکن اپ گریڈ نہ ہوسکنے کے باعث ان پانچوں علاجگاہوں کو ٹیچنگ کیڈر کے ڈاکٹرز تک نہ مل سکے ۔ ٹیچنگ کا درجہ ملنے پر مذکورہ ہسپتالوں میں محکمہ صحت نےکنسلٹنٹ بھی فراہم نہ کئے ۔ذرائع کے مطابق پانچوںٹیچنگ ہسپتالوں کو دوبارہ محکمہ صحت و آبادی کے سپرد کرکے بطور ڈی ایچ کیو ہسپتال چلایا جائے گا تاکہ ان پانچ ہسپتالوں کا انتظام بہتر انداز میں چلا کر مریضوں اور ملازمیں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔