• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ شفاعت پیغمبر کے حصول کا ذریعہ،مقررین

لاہور (خبر نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت راوی روڈ لاہور کے زیراہتما م تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد رحمانیہ قلعہ محمدی راوی روڈ لاہور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالحفیظ،قاری غلام عباس، مولانا حفیظ الرحمن قاسمی، حاجی محمدایوب گجر، مولانا محمدعبداللہ، مقامی امیر حکیم ارشاد حسین، حا مد بلوچ، مسلم بلوچ، اعجاز بلوچ،قاری محمدعثمان بشیر، قاری محمدامین ودیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ ہے کہ رسول اکرم ﷺ اللہ تعالی کے آخر ی نبی اور رسول ہیں۔آپ ﷺ کے بعد قیامت تک کیلئے کوئی نبی نہیں آئے گا۔نبوت کا دروازہ بند ہو چکا۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے لیے شفاعت پیغمبر کے حصول کا ذریعہ ہے مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے، تمام تر جبر و استبداد کے باوجود دینی طبقے نے اس محاذ پر کبھی پسپائی اختیار نہیں کی، قادیانی اس ملک کے ازلی دشمن ہیں۔
لاہور سے مزید