لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق جاری پیش رفت نے زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا جاری پیش رفت بارے تفصیلی دورہ کیا صوبائی وزیر صحت نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایگزی کیوٹنگ ایجنسی آئی ڈیپ سے مائرہ علی، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض و کنٹریکٹرز نے جاری پیش رفت بارے بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی اور او پی ڈی کو انشاء اللہ بہت جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ حکومت پنجاب لاہور میں 15 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے اسٹیٹ آف دی آرٹ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنا رہی ہے دریں اثنا جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے حوالہ سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔