لاہور(خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاءونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں میں ڈیجیٹل کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ای ایف حکام کے مطابق یہ منصوبہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت اسکولوں میں ڈیجیٹل کیمرے نصب کر کے طلبہ کی انرولمنٹ اور حاضری کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔منیجنگ ڈائریکٹر پی ای ایف محمد شاہد کا کہنا ہے کہ رواں سال ہی ڈیجیٹل کیمروں کی تنصیب کا آغاز کر دیا جائے گا۔