• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے،جاوید قصوری

لاہور(نمائندہ خصو صی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائےسردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے گھریلو صارفین کو کئی کئی گھنٹے گیس نہ ملنے سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوچکے ہیں جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور کاروباری طبقہ بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔
لاہور سے مزید