لاہور (نیوزرپورٹر)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن کے سپورٹس امور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔ بدھ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری،ایڈیشنل سیکرٹری شبیر حسین چیمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ مرزا ندیم اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران نے شرکت کی ہے ،اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے جبکہ اس وقت 13 سپورٹس سکیموں پر کام جاری ہے، راولپنڈی میں عالمی معیار کے سپورٹس کمپلیکس موجود ہیں جس میں کھلاڑیوں کو سپورٹس کی جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔