لاہور(شوبز رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراء اور شعبہ فلم، پنجاب یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے دو روزہ’’دیکھو فلم فیسٹیول‘‘ کا باقاعدہ آغاز آج 14 جنوری سے ہو رہا ہافتتاحی تقریب آج صبح 10 بجے منعقد ہو گی جس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ٗ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، فلم ڈائریکٹر سید نور، فلم ساز شہزاد رفیق، فلم اسٹار میرا، ڈرامہ نگار آمنہ مفتی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد نواز گوندل بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے۔