لاہور(خصوصی نمائندہ)سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کی سابق ن لیگی ایم پی اے ملک ندیم کامران کی تیمارداری کے لئے ہسپتال آمد۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ سابق ایم پی اے ندیم کامران کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکنان اس کا اصل سرمایہ ہیں۔ حنزہ شہباز نے ملک ندیم کامران کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ ندیم کامران کہنہ مشق سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھی ہیں۔