• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے علاقے میں قید دوسو مغویوں کی بازیاب کرایا جائے، عبدالرشید پریس کانفرنس

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی ورکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کچے کے علاقے میں قید زاکر اللہ سمیت دوسو مغویوں کی بازیابی کامطالبہ کردیا،یہ مطالبہ انہوں نے کراچی پریس کلب میں مغوی ذاکر اللہ کے والد لالئی خان ،سندھ آل ڈمپرز ایسوسی ایشن کے حلیم ضان ،صدر یوسف خٹک ،جے آئی یوتھ کے ملک فیاض اور پختون جرگہ کے دیگر افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ، تاجر برادری اور پختون جرگہ نے دوروزمیں مسئلہ حل نہ ہونے پر سپر ہائی وے بلاک کرنے کا الٹی میٹم دے دیا، سید عبدالرشیدنے مطالبہ کیاکہ وزیر اعلی ،آئی جی سندھ اورڈی جی رینجرز مغویوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کریں ،انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ خیبر پختونخواہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے پشاور پہنچ گئے لیکن انکے اپنے صوبے میں امن وامان خطرے میں ہے۔