• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسد ابن حسن) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ کی ڈیلیوری کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پالیسی) زین اللہ محسود کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافے کی خبروں کے بعد تمام پاسپورٹ دفاتر پر غیر معمولی رش بڑھ گیا ہے لہذا اس کو مد نظر رکھتے ہوئے پاسپورٹ ڈیلیوری کے دنوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نارمل پاسپورٹ 14 دن کے بجائے 21 دن میں ڈیلیور کیا جائے گا۔ ارجنٹ پاسپورٹ 4 دن کی بجائے 7 دن میں اور فاسٹ ٹریک پاسپورٹ 4 دن میں ڈیلیور کیا جائے گا۔