• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاندہ ڈیم کشتی الٹنے سے لاپتہ آخری بچے کی لاش بھی مل گئی

کوہاٹ (نامہ نگار)کوہاٹ میں تانڈہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے پانی میں لاپتہ آخری بچے حمزہ کی لاش مل گئی ۔۔ حمزہ کی تلاش کے لئے آج چھٹے روز بھی ریسکیو آپریشن کیا گیا ۔ گزشتہ اتوار تانڈہ ڈیم میں سیر کے لئے آئے دینی مدرسہ میر باش خیل کے 57 بچوں کی کشتی الٹنے سے تمام بچے پانی میں ڈوب گئے تھے۔ جن میں سے ملاح سمیت 56 بچوں کو نکال لیا گیا جبکہ ایک بچے حمزہ کی تلاش جاری تھی۔ جمعہ کو جب کوہاٹ کی تمام مساجد میں حمزہ کی لاش ملنے کی دعائیں جاری تھیں اس اثناء ریسکیو ٹیموں کے ایک افسر نے خوشخبری سنائی کہ حمزہ کی لاش ڈیم کے پانی سے مل گئی۔ حمزہ کا والد جو بیٹے لاش کے لئے ترس رہا تھا ، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔ بعد ازں شام کو حمزہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید