• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری میں سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جنوری 2023ء میں سیمنٹ کی فروخت میں 1.15فیصد اضافہ ‘برآمد 24.13فیصد کم رہی ۔آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری 2023میں سیمنٹ کی فروخت 4.005ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال جنوری میں 3.960ملین ٹن رہی تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.587ملین ٹن رہی جبکہ جنوری 2022 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.409ملین ٹن رہی تھی اس طرح مقامی فروخت 5.24فیصد زائد رہی۔جنوری 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4 لاکھ18ہزار 67ٹن رہی جو جنوری 2022 کی 5لاکھ51ہزار ٹن ایکسپورٹ سے 24.13فیصد کم رہی۔
اہم خبریں سے مزید