سرگودھا: شوہر کے کلہاڑی سے وار، بیوی اور 5 بچے جاں بحق
پنجاب کے ضلع سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں شوہر نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے بیوی اور 5 بچوں کو قتل کر دیا، واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ۔