• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری تنازع کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کرے، سینیٹر ثمینہ

کوئٹہ (پ ر)یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور حق خود ارادیت کے عزم کا دن ہے۔پانچ فروری کو روایتی جوش و جذبہ کیساتھ پاکستانی اور کشمیری قوم یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔خطے کا امن کشمیر کے ساتھ جڑاہوا ہے اور اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے۔بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک جدوجہدآزادی کشمیر کو ہرصورت میں جاری رکھا جائے گا۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کشمیری عوام کے حق میںمنظور کی گئی قرارداد پر عملدرآمد کرائے جس میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کافیصلہ خود کرنے کا موقع دینے کے حق کو تسلیم کیاگیا تھا۔ان خیالات کا اظہار سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیرپرمظلوم کشمیریوںسےاظہار یکجہتی کی تقر یبا ت کی تیاریوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو اس بات کی یاد دہانی کرانا ہے کہ سات دہائیوں سے زائدعرصہ گزر جانے کے باوجود جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد وں پر عملدرآمد نہیں ہوا۔5 فروری کا دن کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور حق خود ارادیت کے عزم کا دن ہے۔ عالمی برادری کو تنازع کشمیر کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں ۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو کچلنے کیلئے بھارتی سازشیں اور ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بھرپور انداز میں اٹھائی ہے۔دنیا کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر ایک بڑا تنازع ہے جسے حل نہ کیا گیا تویہ مسئلہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہے ،کشمیری آج بھی بھارتی قابض افواج کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اقوام متحد ہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازع کشمیرکے حل کیلئے اقوام متحد کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔
کوئٹہ سے مزید