• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کے حق میں جماعت اسلامی کا مظاہرہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پانچ فروری یوم کشمیر کی مناسبت سے کشمیریوں کے حق میں امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد کی قیادت میں پرامن احتجاج کیاگیا۔ مظاہرہ میں حافظ ذوالنون صدر جے آئی یوتھ غربی لاہور، یوسف جمال، اسماعیل رضا، اظہر منظور المانی، نوید علوی، اشفاق انجم، حمید اصغر اور دیگر نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعزیز عابد نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔کشمیری کسی صورت بھارت کے تسلط کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہو سکتا ۔جماعت اسلامی لاہور5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائی گئی۔جماعت اسلامی لاہور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لبرٹی چوک سے مال روڈ تک ریلی نکالے گی۔
لاہور سے مزید