• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوامیپ کوتنظیمی ونظریاتی طور پر مضبوط بنائیں گے، ندا سنگر

کوئٹہ (پ ر ) پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ندا سنگر نے کہا ہے کہ پشتون آباد میں پارٹی کو ایک دفعہ پھرتنظیمی اور نظریاتی خطوط پر استوار کرکے عوام کے اعتماد کو پہلے کی طرح بحال کرینگے ان خیالا ت کا اظہار انہوں پشتون آباد علاقائی یونٹ سے مربوط شیرعلی باچا یونٹ، وطن دوست یونٹ، خان شہید یونٹ، صدام یونٹ اور غازی امان اللہ خان یونٹ کے قیام اور انتخابات کے موقع پرخطاب میں کیا شرکاء سے سابق کونسلر حاجی عبد المنان درانی، نعمت اللہ کاکڑ اور سید نور اچکزئی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ خان شہید، عبدالرحیم مندوخیل ،سائیں کمال خان شیرانی، شیرعلی باچا، رزاق لالا دوتانی، عبد الرحیم کلیوال شہید ‘ ملی شہید عثمان خان کاکڑ اوردیگر اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قومی ارمانوں کے حصول کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی۔
کوئٹہ سے مزید