• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درپیش مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے، جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے تاج محمدعرف خان درانی حیدرخان سائل نیک محمدشاہدخان اوردیگروفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جمعیت نظریاتی دوغلہ پن سیاست کی قائل نھیں جوکہتے ہے اس پرعمل کراکردکھادیتے ہے اسوقت ملک کو درپیش تمام مسال کا حل اسلامی نظام کے عملانفاذ میں مضمرہے اسلام امن و سلامتی کے ضامن ہیں۔ ملک میں اسلام ہی نافذالعمل ہو تو عدل وانصاف کا بول بالا ہوگا اسلام کے عادلانہ نظام انسانی حقوق، احترام انسانیت، معاشرتی، تعلیمی، شہری، ملکی، ملی، ثقافتی، تمدنی اور معاشی تقاضوں پر محیط ہے انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام کی وجہ سے قوم بنیادی حقوق سے محروم ہے ملک و معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپٹ نظام ہے سیاسی اور معاشی بحران سے نجات کا واحد راستہ اسلامی تعلیمات ہے جو عدل پر مبنی نظام ہے۔ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ، اسلامی اقدار کی تحفظ اور اسلامی روایات و نظریات کے دفاع کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید