• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے پشاور پولیس کی یاد میں شمعیں روشن، خراج عقیدت پیش

لاہور(خبرنگار) شہدا ئے پشاورپولیس کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب پی ایچ اے کے زیر اہتمام لبرٹی گول چکر میں ہوئی ۔ تقریب میں کمشنر محمد علی رندھاوا اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے شرکت کی اور شہدا ئے پشاور کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور نے جان کے نذرانے پیش کرنیوالے شہدا کی یاد میں شمع روشن کی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور، پی ایچ اے افسران اور ورکرز نے بھی پولیس شہدا کے لیے شمع روشن کیں۔ سول سوسائٹیز نے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور شمعیں روشن کی۔ کمشنر نے کہا کہ سانحہ پشاور مسجد دھماکہ میں 100 سے زائد شہادتوں پر پوری قوم غم زدہ ہے۔ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ دہشت گردی کا قلع قمع ،عوام کے جان و مال و عزت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سانحہ پشاور کے ذمہ دار اور سہولت کاروں کا انجام تک پہنچایا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر پوری قوم کا فخر ہیں۔