• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس، عمران پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو بھجوائے گئے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمانتی مچلکے جمع کرا دئیے۔

 20 ہزار روپے مالیت کے مچلکے عمران خان کے وکیل علی بخاری نے جمع کرائے۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر عمران خان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ 

عدالت نے عمران خان کو آج فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

اہم خبریں سے مزید