اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے ایف بی آر کی جانب سے 150 ملین ر وپے سے زائد آمدنی والی کارپوریشنز کے منافع پر سپر ٹیکس کے اطلاق کے حوالے سے دائر درخواست پر منافع بخش کارپوریشنز کو 50 فیصد واجبات سات دن کے اندر ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے،چیف جسٹس،عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دور رکنی بینچ نے سوموار کے رو ز ایف بی آر کی جانب سے دائر کی گئی 27 اپیلوں کی سماعت کی تو اپیل گزار ایف بی آر کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ایک عبوری حکمنامہ کے ذریعے ایف بی آرکو سپر ٹیکس کی ریکوری سے روک دیا ہے جبکہ حتمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔