• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازم کی سزا معطل

ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد طارق ندیم نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن چشتیاں میں خردبرد کے الزام میں تین سال کی سزا پانے والے ملزم عامر سہیل کی سزا معطل کردی ہے اور اسے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔گزشتہ روز ایف آئی اے کے افسران نے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت کے روبرو پیش کیا۔اس سے قبل فاضل عدالت نے ریکارڈ پیش کرنے کے سلسلے میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار پر عدالت میں پیش عملہ کی سرزنش کی تھی ۔پیٹیشنر کے وکیل شیخ جمشید حیات نے موقف اختیار کیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے خردبرد کئے جانے والے مال کی تفصیل فراہم کی نہ ملزم کو کوئی نوٹس جاری ہوا ایف آئی اے نے انکوائری کئے بغیر مقدمہ درج کرلیا اور فیڈرل کورٹ نے اسی کی بنیاد پر سزاسنادی۔
ملتان سے مزید