• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی معاشی پریشانیوں کو دور کیا جائے: پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) رانا محمد اسلم انجم سرپرست اعلیٰ پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن، رانا دلشاد علی، صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان، راؤ ساجد مصطفیٰ ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ایس ای ایس، محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رواں ہفتے ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے. حکومت سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو زندہ رہنے کے لیے ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے، حکومت کی تعلیمی پالیسیاں زمینی حقائق کے برعکس ہیں. اساتزہ برادری پہلے ہی معاشی پریشانیوں کا شکار ہے۔
ملتان سے مزید