پیدل چلنے کو عام طور پر ورزش کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔ ایک بہترین ورزش ہے۔ جو انتہائی آسان طرز کی ورزش ہے جس میں تمام عمر کے لوگ شامل ہو سکتے ہیں یہ بات نومنتخب صدر سفاری واکرز کلب عبدالشکور نے ممبروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ کم ازکم 10000 قدم پیدل چلنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم کیلوریز جلانے کے ساتھ صحت کو تقویت بھی بخشتے ہیں۔
اس سے ہمارا موڈ بھی بہتر ہو جاتا ہے۔ صحت مند خوراک آپ کی زندگی کو تقویت بخشتی ہے، واک کرنے سے وزن کم کرنے کے لیے ہمیں اپنے دل کی حفاظت، اور کولیسٹرول سے نجات دلاتا ہے،درد اور اسٹریس سے نجات کے لیے ماہر صحت کہتے ہیں واک کا ہونا ضروری ہے۔
لہذا پیدل چلنے سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے کے لیے 30 منٹ تک اپنی روٹین خوراک کی طرح اسے اپنے پلان میں شامل کریں۔ تیس منٹ تک اس آپریشن کو دہراتے رہنا۔ کیلوریز برن کرنے کیلئے ضروری ہے۔