• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استاد نے 50ویں سالگرہ پر اپنے 700 طلبہ کو آئس کریم کھلادی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اپنی 50ویں سالگرہ پر ایک استاد نے اپنے 700 طلبہ کو آئس کریم کھلادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کہتے ہیں استاد اس پھول کی مانند ہے جو اپنی خوشبو سے معاشرے میں امن، دوستی اور محبت کا پیغام پھیلاتا ہے، اس کا ہر قول و عمل اس کے طلبہ کے لئے مشعل راہ ہوتا ہے۔

ایسے ہی ایک استاد کی ویڈیو مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے جس نے اپنی سالگرہ پر طلبہ میں 700 آئس کریم تقسیم کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ استاد کی اہلیہ نے جب ان سے 50ویں سالگرہ کے موقع پر تحفے کے حوالے سے پسندیدگی جاننی چاہی تو اس استاد نے اپنے لئے کچھ مانگنے کی بجائے اپنے طلبہ کی خوشی کے لئے کچھ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

بجٹ کم ہونے کے باعث اس نے اپنے اہل خانہ سے پارٹی یا تحائف کے بجائے طلبہ کے لئے آئس کریم خریدنے کے لئے پیسے لے لئے۔

گزشتہ روز شیئر ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 20 ہزار سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جبکہ کچھ صارفین استاد کے اس عمل کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر اپنے بچپن کی یاد تازہ ہوگئی جب وہ بھی اپنی سالگرہ پر پوری کلاس میں ٹافیاں تقسیم کرتے تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید