• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں ورنہ انتشار ہوگا، سعد رفیق

لاہور، پشاور ( این این آئی، جنگ نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ پورا سال انتخابات ہوتے رہیں، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، پہلے بھی الیکشن ملتوی ہوتے رہے ہیں، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو اس وقت بھی یہی آئین موجود تھا، سیاسی استحکام اور پرامن معاشرے کے قیام سے ہی ملک میں معاشی استحکام ممکن ہے، حاجی غلام علی نے کہا ملک میں ہر ڈیڑھ ماہ بعد الیکشن ، پاکستان کو سنجیدہ لوگوں کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 16 مارچ کو قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد پچاس دن میں پھر دو صوبوں میں الیکشن ہوگا اس کے لیے 28 ارب روپے مانگے گئے، اس کے تین ماہ بعد پھر قومی الیکشن ہوگا اس پر بھی پیسے خرچ ہوں گے۔

 ایک سوال پر گورنر نے کہا کہ تحریک انصاف کے پانچ آدمی بھی جیل نہیں جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے بدترین حالات میں بھی الیکشن لڑا ہے، ملک کو مزید کسی نئے بحران کا شکار نہیں کر سکتے،تحریک انصاف کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید