لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نگران پنجاب حکومت کے اقدامات کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی سے لیگل ٹیم نے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت بھی شریک ہوئے،ملاقات میں نگراں حکومت کے اقدامات سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ ترقیاتی پراجیکٹ رکوانے اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری اور انکی رہائش گاہ پر چھاپے کی مذمت کرتے ہیں،نگران حکومت چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے،نگراں سیٹ اپ انتخاب کو پس پشت ڈال کر انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔