• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک سے برآمدات میں اضافہ، پاکستان پر قرض دباؤ کم ہوگا، مفتاح اسماعیل

 لاہور(نمائندہ جنگ ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کا انبار بڑھ رہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 10 برس کی کم ترین سطح پر جارہے ہیں سی پیک سے برآمدات میں اضافہ اور پاکستان پر قرض دباؤ کم ہوگا سی پیک فریم ورک کے تحت ہمیں بجلی گھر اور سڑکیں ملی ہیں جن کی پاکستان میں بہت ضرورت ہے۔

 انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مسئلہ صرف یہ ہے کہ ہم نے پاکستان میں بجلی کو دوگنا کردیا تاہم صنعتی پیداوار اور برآمدات کو دوگنا نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 50 ہزار ارب روپے کا مقروض ہے،ایک پاکستانی اوسطاً ڈھائی لاکھ روپے کا مقروض ہے اور اس کا آدھ حصہ غیرملکی کرنسی میں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین نے بنیادی ڈھانچے پر کام کیا ہے وہ پاکستان کیلئے بہت اہم ہے اور یہ پاکستان کی معیشت کیلئے بہت اچھا ثابت ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید