• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کا آپریشن، نادہندگان و غیرقانونی گھریلو اور کمرشل 91 کنکشن منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر)واسا نے بل ادا نہ کرنے والے اور غیر قانونی کنکشنز کے حامل گھریلو اور کمرشل 91 کنکشنز منقطع کیے۔نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جن میں سے سرکل نمبر 1 نے (10) کنکشنز منقطع اور 30585 روپے ریکوری کی، سرکل نمبر 2نے(8) کنکشن منقطع اور 58732 روپے ریکوری کی،سرکل نمبر3نے (5) کنکشن منقطع اور 126909، سرکل نمبر 4نے36101 روپے ریکوری کی، سرکل نمبر 5نے (6) کنکشن منقطع اور 50364 روپے ریکوری کی، سرکل نمبر 6نے (7) کنکشن منقطع کیے اور 96036روپے ریکوری کی، سرکل نمبر 8 نے (09) کنکشن منقطع کیے اور 25000روپے ریکوری کی، سرکل نمبر 9نے (09) کنکشنز منقطع کیے اور 74341روپے کی ریکوری کی، سرکل نمبر 10نے (09) کنکشنز منقطع کیے اور 30523روپے کی ریکوری کی، سرکل نمبر 11نے (08) کنکشن منقطع کیے اور 54500روپے کی ریکوری کی، سرکل نمبر 12 نے (8) کنکشنز منقطع کیے اور 78945روپے کی ریکوری کی، سرکل نمبر 13نے (5) اور 78201 روپے کی ریکوری کی، سرکل نمبر 14نے (07) کنکشنز منقطع کیے اور 19115روپے کی ریکوری کی،سرکل نمبر 15نے 45600روپے کی ریکوری کی۔
ملتان سے مزید