• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں، یونیسیف

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان میں 42 فیصد بچوں کے اسٹنٹنگ کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسلام آباد میں پائیدار ترقی کے اہداف پر پارلیمانی ٹاسک فورس کے اجلاس میں یونیسف حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں 9.4فیصد لڑکے اور9فیصد لڑکیاں موٹاپے کا شکار ہو رہے ہیں جب کہ 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں۔یونیسف حکام کا مزید کہنا تھا کہ 20.5فیصد جوان لڑکوں اور20.7 فیصد جوان لڑکیوں کا وزن زیادہ ہے۔ نوجوان لڑکوں میں 12.6 فیصد اور لڑکیوں میں 12.1 فیصد ذیا بیطس میں مبتلا ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بچوں کیلئے فارمولا دودھ کی انڈسٹری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں 6 سے 23 ماہ کے 14.6 فیصد جب کہ دنیا بھر میں 34 فیصد بچوں کو مائیں اپنا دودھ پلاتی ہیں۔بلوچستان اور سندھ میں فوڈ فورٹیفکیشن ایکٹ منظور ہوگیا ہے۔ گندم میں آئرن،زنک اور وٹامن شامل کیا جاتا ہے۔ صرف پنجاب میں تعلیمی اداروں کے اطراف سوڈا، انرجی ڈرنک اور جنک فوڈ پر پابندی ہے۔
یورپ سے سے مزید