• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر میں برقی لائنوں پر ترقیاتی کام اور ضروری مرمت کے سلسلے میں 9 فروری کو انڈسٹریل گرڈ کے ایف جی ایس ، شاہنواز ، سریاب مل ، شیخ زید فیڈروں سے صبح 11 سے شام 4 بجے تک جبکہ سریاب گرڈ اسٹیشن کے ہزارہ ٹاون ، سمنگلی ایکسپریس اور شیخ ماندہ گرڈ کے دوستین فیڈروں سے دن 12 تا شام 4 بجے بجلی بند رہے گی ۔ اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے ملک پلانٹ ، پی ٹی وی ، جناح روڈ فیڈروں سے دن 12 سے شام 5بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ائرپورٹ روڈ ، ویسٹرن بائی پاس، دوستین، کڈنی، داریم، خروٹ آباد، عمر ، جبل نور فیڈروں سے دن ساڑھے بارہ بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی بند ہوگی علاوہ ازیں مری آباد گرڈ کے سرینا اور کوئٹہ سٹی گرڈ کے اولڈ سمنگلی ، انٹرکنیکٹر ، پی اے ایف ، بروری ، نواں کلی، مالک، عالم خان، کسٹم فیڈرز سے دن ایک بجے تا شام چھ بجے اور زرغون گرڈ اسٹیشن کے نواںکلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈروں سے دن ایک بجے تا شام پانچ بجے بجلی بندرہے گی۔9 فروری کو ہی مستونگ گرڈ اسٹیشن سے بھی صبح11 بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بند ہوگی ۔ 10فروری کو سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون،بی ایم سی، سمنگلی ایکسپریس ،اے ون سٹی فیڈرزاور شیخ ماندہ گرڈکے دوستین فیڈر دن12بجے تا شام4بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔
کوئٹہ سے مزید