• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر وارداتیں جاری، متعدد شہریوں سے موبائل، نقدی چھین لی گئی

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اوردیگراشیاء ، راولپنڈی سے شہری 2گاڑیوں ، 23موٹرسائیکلوں جبکہ وفاقی دارالحکومت تین گاڑیوں ، ایک ٹریکٹر، تیرہ موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ تھانہ شمس کالونی کی علاقے نیو بوکڑا میں ڈاکوؤں نے دو گھروں کا صفایا کردیا ۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر پہلے ناظر خان کے گھر میں گھس کر نو لاکھ روپے اور زیورات لوٹ لئےجبکہ بعد میں ناظر خان کے بھائی سعید خان کے گھر داخل ہو کر سولہ لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے سونا لوٹ کر فرار ہو گئے، مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو چھریوں کے وار سے زخمی بھی کیا۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ محلہ مظہرآبادمیں دوموٹرسائیکل سوار فیصل سےاسلحہ کی نوک پر 3لاکھ 65ہزار روپے اور2 موبائل ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ مہرکالونی میں تین نامعلوم ملزمان محمد طیب سے اسلحہ کی نوک پر اس کاموٹر سائیکل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈی بلاک میں دوموٹرسائیکل سوار طارق حلیم سے اسلحہ کی نوک پر اس کاموبائل اور10ہزار روپے،صادق آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار تامیش حنیف سے اسلحہ کی نوک پر اس کاموبائل اور 17 ہزار989روپے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ تلسہ روڈ پر دوموٹرسائیکل سوار احسان علی سے اسلحہ کی نوک پر اس کاموبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ سرائے کالامیں ملک طارق نصیر اوراس کے بھتیجے اسامہ ملک سے 4 موٹرسائیکل سوار ڈیڑھ لاکھ روپے ،دوموبائل ، اور شناختی کارڈ چھین کر لے گئے ۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ سرائے کھولامیں تین نامعلوم لڑکے گن پوائنٹ پر قربان حیدر سے اس کاموٹر سائیکل اور موبائل فون ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ بستی میں دوموٹرسائیکل سوار محمد حاذق قریشی اوراس کے بھائی وقارنایاب سے اسلحہ کی نوک پر دونوں کے موبائل اور والٹ ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ منورکالونی میں تین نامعلوم لڑکے علی غوث سے گن پوائنٹ پراس کاموبائل ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گلبہار کالونی میں بائیکیا رائیڈر زہیب قمر سے نامعلوم سواری سواری گن پوائنٹ پر اس کاموٹر سائیکل،موبائل اور25سو روپے ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ ڈھوک بادشاہ میں دوموٹر سائیکلوں پرسوار نامعلوم ملزمان غا لب حسین سے گن پوائنٹ پر موبائل اور30 ہزار روپے،تھانہ روات کے علاقہ لوسرمیں امجد اقبال خا ن کوزدوکوب کرکے تین ملزمان 10ہزار روپے اور موبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ چونترہ کے علاقہ بھال میں دونامعلوم لڑکے محمد ادریس کے بیٹے بائیکیا رائیڈرسے اس کا موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں سید متبصر شاہ کے کال سینٹر کے تالے توڑ کر 2لاکھ 62ہزارروپے اور 3 لیپ ٹاپ،نیوشکریال میں محمد سرفراز کے گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 2ہزارروپے اور 2 موبائل ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ نیو لالہ زار میں خرم شہزاد کے گھر سے 4تولہ وزنی طلائی زیورات اورگھڑی،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گلشن آبادمیں میجر عدنان الرحمن کے گھرکادروازہ توڑکر2 لاکھ روپے، کپڑے وغیرہ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چک جلال دین میں محمدنیاز کے سکول کے دفتر کے تالے توڑکر 2 لپ ٹاپ، 2عدد یوایس بی ، 2ہزار روپے چھ موبائل اوردیگرسامان ،تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا روڈپروقار گل کے گھر کے تالے توڑ کر موٹرسائیکل اور اسکی چابی،2لاکھ روپے،2تولے سونا اورایک موٹر سائیکل کی کاپی،تھانہ روات کے علاقہ میں سید زمر عباس کے فلیٹ سے سامان کل مالیتی پانچ لاکھ روپے چوری ہوگیا۔ تھانہ سنگجانی کی حدود سے عمران سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور نقدی 35سو روپے ،تھانہ رمنا کی حدود سے افاضہ اور اس کی دوست سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون، ترنول کی حدود سے علی سے اسلحہ کی نوک پر دو موبائل فون اور نقدی،ناضم سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی، کورال کی حدود سے عمر کا موبائل فون، بشارت سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید