• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی مہم کامیاب بنانے کیلئے اسکولوں اور بازاروں میں بروشرز تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے "کلین ملتان" کے سلوگن سے شروع کی گئی صفائی مہم 8ویں دن بھی جاری رہی ،صفائی مہم کامیاب بنانے کے لئے سٹوڈنٹس کے ذریعے والدین کو پیغام دینے کی حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے اور سکولوں کے طلباو طالبات میں صفائی بارے آگہی پر مبنی بروشرز تقسیم کیے جارہے ہیں،ان بروشرز میں بچوں کو اپنے گھروں اور رہائشی علاقوں میں صفائی میں کردار ادا کرنے کا پیغام درج ہے، مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی صفائی بارے آگہی پر مبنی بروشرز کی تقسیم شروع کردی گئی ہے،دوسری طرف ملتان شہر کو زیرو ویسٹ کرنے اور شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں کی مرحلہ پانی سے دھلائی کا عمل جاری ہے، اس کے علاوہ پی ایس ایل میلہ کے سلسلے میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم چمکانے کا کام بھی زوروں پر ہے اور تمام پویلینز کی نشستوں کو پانی سے دھونے کا عمل جاری ہے، شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کی پارکنگ کے ایریا کی لیولنگ مکمل کرلی گئی ہے جب کہ کرکٹ سٹیڈیم جانیوالے روٹ پر روزانہ پانی کا چھڑکاو کیا جارہا ہے۔
ملتان سے مزید