اسلام آباد (رانا غلام قادر) وزیراعظم نے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 5 کے ملازمین کو دو دو گریڈ جبکہ گریڈ 6 سے گریڈ 16 تک کو ایک گریڈ ترقی دی جائے گی۔ تمام وفاقی محکموں کے ملازمین کو ترقی دی جائے گی۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ کسی محکمے کو اپ گریڈیشن نہ دینے سے حق تلفی ہوگی‘ کیسز عدالت میں چلے جائیں گے۔