• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا، حکومت یومیہ 4 کروڑ ڈالر باہر جانے سے روکے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے زیادہ آمدن پر سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس د یئے کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا، روزانہ 4 کروڑ ڈالر غیر قانونی باہر جا رہے ہیں

حکومت فارن کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، ہر ایک کو ملک کے مفاد کیلئے اپنے آپ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے تمام مقدمات یکجا کرکے اگلے ہفتے مقرر کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے زیادہ آمدن پر سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیئے کہ سپر ٹیکس کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آگیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے حتمی فیصلے پر عملدرآمد 60 دن کیلئے معطل بھی کیا ہے۔ٹیکس کیسز میں اکثر سپریم کورٹ 50 فیصد کمپنیوں کو جمع کرانے کا کہتی ہے۔

کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آنے کے بعد عبوری حکم کیخلاف ایف بی آر کی درخواستیں غیر موثر ہو چکیں۔عدالت درخواستیں غیر موثر ہونے کے بعد 50 فیصد سپر ٹیکس کی ادائیگی کا حکم نہیں دے سکتی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایف بی آر سپر ٹیکس کیس میں اچھی نیت سے آیا ہے، معلوم ہے شیل پاکستان پہلے ہی کروڑوں روپے کا ٹیکس ادا کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید