اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے شریف فیملی شوگر ملز کیخلاف کیس واپس لینے پر پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ زیر التوا مقدمہ پنجاب حکومت کیسے خط لکھ کر واپس لے سکتی ہے، خط کو واپس لیں
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شریف فیملی کی شوگر ملوں کی کپاس کے علاقوں میں منتقلی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی جس پر سپریم کورٹ برہم ہوگئی
جسٹس مظاہر علی اکبر نے پوچھا کہ آپ کیس کیوں واپس لینا چاہتے ہیں ؟نمائندہ پنجاب انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ نے جواب دیا کہ شوگر ملوں کی منتقلی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے، ملوں کو اجازت دے دی گئی۔