• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم‘‘ فراڈ کرنیوالے ملزمان کے نام سامنے لائے جائیں سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نےʼʼ فضائیہ ہاؤسنگ سکیم ʼʼکراچی میں فراڈ کے ذمہ دار اصل ملزمان کے نام سامنے لانے کی ہدایت کردی ، جسٹس اطہر من اللہ نے ریما رکس دیئے ہیں کہ آئین کے تحت پاک فضائیہ رئیل اسٹیٹ کاروبار میں حصہ نہیں لے سکتی ہے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعہ کے روز فضائیہ ہاؤسنگ سکیم کراچی میں فراڈ کے ملزمان کی بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں کی سماعت کی تو جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا فضائیہ ہاؤسنگ سکیم میں فراڈ پر نیب نے پاک فضائیہ کے افسران کے خلاف بھی کوئی کارروائی کی ہے؟انہوں نے سوال اٹھا یا کہ پاک فضائیہ رئیل سٹیٹ بزنس میں کیسے ملوث ہو سکتی ہے؟آئین کے تحت پاک فضائیہ رئیل اسٹیٹ کاروبار میں حصہ نہیں لے سکتی ہے ،فاضل جج نے کہا کہ فراڈ کا مرکزی ملزم کوئی اور تھا اور نیب نے ادائیگیاں کرنے والوں کو پکڑاہے ،انہوں نے استفسار کیا کہ نیب نے ادائیگیاں کرنے والوں کو کس بنیاد پر پکڑ لیا ہے ؟دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اس کیس میں فضائیہ کی قانونی اہلیت کا عنصر شامل ہے،اگر پاک فضائیہ اس کیس میں مرکزی ملزم ہے، تو صرف یہی واحد ادارہ نہیں ہے جو جائیدادوں کے کاروبار میں ملوث ہے،انہوں نے کہا نیب مرکزی ملزمان اور اس کیس کے حقائق ریکارڈ پر لائے،بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
اہم خبریں سے مزید