اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل سے متعلق ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے یو اے ای اورکینیا میں تحقیقات پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔