• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ’’دہشتگردی پر بحث عمران خان کیخلاف چارج شیٹ‘‘

اسلام آباد (فاروق اقدس) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پانچ دن کے وقفے کے بعد پیر کی شام قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا لیکن یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ مشترکہ اجلاس کے باوجود سینیٹ کا اجلاس بھی پیر کو ہوا تاہم اس کا وقت شام چار بجے سے تبدیل کرکے بارہ بجے کر دیا گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے ارکان جنہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے کی کوشش کی تھی اور ناکامی کے بعد پیر کو ہونے والے مشترکہ اجلاس میں آنے کا عزم ظاہر کیا تھا ان کے اس ارادے کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان کے استقبال کیلئے سکیورٹی کو ’’سٹینڈ بائی‘‘ کیا ہوا تھا لیکن پی ٹی آئی کا کوئی رکن ایوان میں کجا پارلیمنٹ کی حدود میں بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
اہم خبریں سے مزید