• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ نے آٹھ دن میں 4 پراسرار اشیا مار گرائیں، ہماری فضاؤں میں کم از کم 10 امریکی غبارے موجود ہیں، چین

لاہور(نیوزڈیسک)امریکی جنگی جہازوں نےملکی حدود میں اڑنے والی ایک اور ناقابل شناخت شے مارگرائی، امریکا8 دن میں4 پراسرار اشیا گرچکا ہے، ہورون جھیل کے اوپر اڑنے والی چیز کو نشانہ بنانے کے احکامات صدر جوبائیڈن نے اتوار کو جاری کیے۔امریکی فوج کی شمالی کمانڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسی چیزوں کو بار بار نشانہ بنانے کی ایک وجہ وہ چینی جاسوس غبارہ بھی ہے جو جنوری کے آخر میں امریکی فضائی حدود میں نظر آیا تھا اور یہ ایک قسم کا انتباہ بھی ہے۔دوسری جانب چین نےالزام عائدکیاہےکہ ہماری فضائوں میں کم از کم 10 امریکی غبارے موجود ہیں،چینی وزارت خارجہ نےہفتہ وارمیڈیابریفنگ میں بتایاکہ امریکہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئےایک سال میں 10بارچین کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالااور جواب میں ہمارا ردعمل امریکہ کےبرعکس ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید