کیپ ٹاؤن (جنگ نیوز) خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے دوسرا میچ بھی جیت لیا۔ بدھ کوناکام ویسٹ انڈین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر 118 رنز بناسکی۔ اسٹیفنی ٹیلر 42، شیمائن کیمبل 30 اور شیڈیان نیشن نے 21رنز اسکور کیے۔ بھارت کی دیپتی شرما نے 15 رنز دے کر تین وکٹ لیے۔ فاتح سائیڈ نے ہدف چار وکٹ پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ریچا گھوش 44، ہرمن پریت کور 33 اور شیفالی ورما نے 28 رنز اسکور کیے۔