اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینکنگ کورٹ کو 22فروری تک عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کی تازہ میڈیکل رپورٹ بھی طلب کرلی، عمران خان نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ،اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس طارق جہانگیری نے درخواست کی سماعت کی،عدالت نے بینکنگ کورٹ کو 22فروری تک عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روکنے کا حکم جاری کردیا۔