لاہور(خصوصی رپورٹر) نگران صوبائی وزیر پنجاب بلال افضل اورکمشنر لاہور نے کلمہ چوک انڈرپاس ری ماڈلنگ منصوبے کا دورہ کیا ۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں پی ایس ایل میچز سے قبل انڈرپاس کا دوسرا حصہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔مزید برآں کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جی پی او اور نابھہ روڈ کے محلوں کا دورہ کیامزید برآں کمشنر نے ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی کیمپ چیئرنگ کراس کا دورہ کیا اورکہا کہ آج سے ایل ڈبلیو ایم سی کے ساوتھ اور نارتھ سرکل کا علیحدہ ڈپٹی سی او نگران و ذمہ دار ہوگا ۔