انوکھی تتلی
بچو! یہ ننھی کارٹون جیسی دکھائی دیتی مخلوق دراصل ایک کیٹرپلر ہے جو بڑے ہونے پر ایک انوکھی تتلی بن جاتی ہے۔ یہ تتلیوں کی نایاب اور تیزی سے ختم ہونے والی قسم ہے جو آسٹریلیا کے کوئینز لینڈ میں پائی جاتی ہے۔ اس تتلی کا نام اس کی ختم ہوتی نسل کی مناسبت سے the endangered Pink Underwing Moth رکھا گیا ہے۔
اس کیڑے کے دانت نہیں ہیں ،بظاہر دیکھنے میں جو دانت لگ رہے ہیں، حقیقت میں صرف سفید نشانات ہیں ہیں جنھیں خطرناک شکاری پرندے اور دوسرے کیڑے مکوڑوں سے بچنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کیٹرپلرز(سنڈی) بڑے ہونے کے بعد سوکھے ہوئے یوکیلپٹس کے پتوں کی شکل والی تتلی بن جاتے ہیں۔ یہ تتلی جب تک کیٹر پلر رہتی ہے، تب تک اتنی عجیب ہئیت میں رہتی ہے
پتھر کا پودا
کیا کوئی پتھر جاندار بھی ہو سکتا ہے؟ کیا آپ نے اس کے بارے میں سنا ہے، جسے ’زندہ پتھر‘ بھی کہا جاتا ہے۔جی ہاں بچو! ’لیتھوپس‘ Lithops نامی پودے کو ’کنکریوں والا پودا‘ یا ’زندہ پتھر‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پودا قدرتی طور پر چھوٹے چھوٹے ‘پتھروں‘ کے اندر چھپا ہوتا ہے تاکہ کوئی کیڑا اسے کھا نہ سکے۔افریقہ کے جنوبی علاقوں میں پائے جانے والے لیتھوپس کے پودوں کو بنیادی طور پر ‘کیموفلاج پلانٹس‘ قرار دیا جاتا ہے، جو عام نظر میں صرف پتھر جیسے ہی معلوم ہوتے ہیں۔
اس چھوٹے سے پتھر نما پودے کے دو پتے اور ایک انتہائی چھوٹا سا نہ نظر آنے والا تنا ہوتا ہے۔ اس کے پتے اور تنا زمین کے اندر ہی ہوتے ہیں جبکہ اس کا پتھر نما اوپری حصہ ظاہر ہوتا ہے۔ اس پودے کی جِلد یا کھال اس قدر سخت ہوتی ہے کہ کوئی بھی کیڑا اسے کھا نہیں سکتا۔
اب تک لیتھوپس کی مختلف رنگوں اور شکلوں والی 37اقسام اور 145انواع دریافت کی جا چکی ہیں۔ نمبیبیا، بوسٹوانا، جنوبی افریقہ اور بالخصوص انگولا کے کچھ صحرائی سرحدی علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔