• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی 2025، پاکستان کو 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ ملی

 اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان کو جولائی2025ء میں 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ ملی۔

نئے مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر غیر ملکی فنڈنگ میں 4 ارب 55 کروڑ ڈالرز کی بڑی کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر جولائی میں بیرونی فنڈنگ میں تقریبا 26 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جون 2025ء میں5 ارب 25 کروڑ ڈالرز اور جولائی 2024ء میں پاکستان کو 43 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ ملی تھی جب کہ گزشتہ ماہ پاکستان کو 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنانسنگ ملی۔

وزارت اقتصادی امورکی نئے مالی سال کے پہلےمہینے جولائی 2025ء کی غیر ملکی فنڈنگ کی رپورٹ کے مطابق جون 2025ء کے مقابلے جولائی 2025ء میں بیرونی فنڈنگ میں 4 ارب 55 کروڑ ڈالرز کی بڑی کمی ہوئی تاہم جولائی 2025ء میں جولائی 2025ء کے مقابلے میں بیرونی فنڈنگ میں تقریباََ 26 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا-

اہم خبریں سے مزید