• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو سب نے ہوٹل سمجھ رکھا ہے، آؤ کھاؤ پیو اور چلے جاؤ، گورنر سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جب تک ڈی لمیٹیشن نہیں ہوتی ایم کیوایم ضمنی انتخابات میں نہیں جائے گی۔ کراچی کوسب نے ہوٹل کی طرح سمجھا ہواہے،آؤکھاؤ پیو اورچلے جاؤ، شہر میں غیرقانونی آنے والوں کوروکناپڑے گااس ضمن میں راناثناء اللہ سے بھی بات کروں گا، پاکستان سپر لیگ جاری و ساری ہے کوئی ٹیم بھی واپس نہیں جارہی ہے، تمام انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا کراچی میں موجود ہونا دشمن طاقتوں کو بہت برا لگ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے شہر میں بزدلانہ کارروائی کی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کامران خان نے کہا کہ گزشتہ روز دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی ، رینجرز اور پولیس کے جوانوں نے انہیں نیست و نابود کرکے ان کے تمام عزائم خاک میں ملادیئے ہیں ، پاکستان سپر لیگ جاری و ساری ہے کوئی ٹیم بھی واپس نہیں جارہی ہے بلکہ آئندہ چند روز میں کراچی گیم کے نام سے کھیلوں کے 42مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کردیا جائے گا ۔

ملک بھر سے سے مزید