یارکشائر( پ ر) بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ، انچارج سیاسی اُمور و سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور سے پاکستان پیپلز پارٹی یارکشائر انگلینڈ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد عمران واحد نے ملاقات کی، اس ملاقات پر چوہدری محمد عمران واحد نے فریال تالپور کو برطانیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سرگرمیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیالات کیا، چوہدری عمران واحد نے فریال تالپور کو پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے شب و روز مثالی جدو جہد کرنے اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا، فریال تالپور نے کہا کہ دیار غیر میں رہنے والے پارٹی کارکن بہترین سرمایہ ہیں، برطانیہ میں پارٹی عہدیداران کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیالات میں پارٹی کو مزید فعال بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ بھر میں اتفاق رائے اور باہمی اتحاد سے مل جُل کر کردار ادا کریں اور پارٹی کی ممبر سازی میں تمام ورکر ترجیحی طور پر اہم اُمور پر مشاورت سے پارٹی کو آگے لے کر چلیں۔