• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کیساتھ بعض امور پر اختلافات ایران جوہری معاہدے کے حامی ہیں، سعودی وزیر خارجہ

ریاض (شاہدنعیم ) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں ایک پینل میں کہا کہ امریکا کیساتھ بعض امور پر اختلافات ہیں ،ایران جوہری معاہدے کی واپسی کےخواہاں ہیں ، روس کے ساتھ سعودی عرب کے اچھے تعلقات برقراررکھنا سب کےلئے فائدہ مند ہے اور مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں سلامتی اوراستحکام کے لئے واشنگٹن سے مل کر کام کر رہا ہے۔ ایران سے جوہری معاہدے کے حوالے سے سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خلیجی ریاستیں اس ضمن میں بات کریں، العربیہ کے مطابق انہوں نے مزید کہاکہ ہم ایک جامع نقطہ نظر اورخلیجی شراکت کے ساتھ جوہری معاہدے کی طرف واپس جانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حریف ملک کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کا حصول ہرکسی کو اپنے آپشنز تلاش کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) یوکرین پرروس کے حملے کے بعد پیداشدہ بحران کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حامی ہے اور اس ضمن میں وہ متحد ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اس مسئلہ کاحل تلاش کرنے کے لئے کیف اور ماسکو کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے لیکن ان دونوں ملکوں کے مابین معاملات بہت پیچیدہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حریف ملک کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کا حصول ہرکسی کو اپنے آپشنز تلاش کرنے پر مجبور کرتا ہے۔شہزادہ فیصل نے مزید کہا کہ سعودی عرب مشرق اوسط کوجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید